تازہ ترین

پیر، 13 اپریل، 2020

تاجروں کی تنظیم اتر پردیش ادیوگ ویاپار پتی ندھی منڈل نے ایس ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 13 اپریل 2020)تاجروں کی تنظیم اتر پردیش ادیوگ ویاپار پتی ندھی منڈل نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایس ڈی ایم دیوبند دیوندر کمار پانڈے کے توسط سے ایک میمورنڈم ارسال کر تمام تجارتی بجلی بلوں میں تین ماہ کے لئے فکس چارج،منیمم چارج،الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے،تاجروں کے سی سی،او ڈی لیمٹ،ٹرم و ہاؤسنگ لون اور کار لون پر لگنے والے انٹریسٹ میں 50فیصد کی چھوٹ کرنے،تاجروں کے لئے انکم ٹیکس و جی ایس ٹی رٹرن کے حساب سے معاشی پیکیج کی فراہمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے 

تاکہ وہ اپنے اسٹاف کو تنخواہ دے سکیں،میمورنڈم میں جن تاجروں کا سالانہ ٹرن اوور چالیس لاکھ سے کم ہے انہیں مدد کے طور پر 50ہزار روپے کی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ان پر لگے انٹریسٹ و جرمانے کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں ہری اوم سنگھل،وشال گرگ،دیپک گرگ اور مونو سنگھل وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad