جونپور میں تہرا قتل: بی ایس پی لیڈر پر الزام، سی سی ٹی وی غائب
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 26مئی 2025)ظفرآباد کے نیوادہ انڈرپاس کے قریب اتوار کو لال جی اور ان کے بیٹوں گڈو اور یاد بیر کو سر کچل کر قتل کر دیا گیا۔
قاتلوں نے سی سی ٹی وی اور ڈی وی آر اُکھاڑ لیا۔ مقتولین کی بیویوں نے بی ایس پی کے سابق ضلعی صدر پلٹو رام ناگر پر قتل کا الزام لگایا۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
گڈو کے یتیم بچوں ابھے (5 سال) اور آرین (2 سال) کے ساتھ خاندان صدمے میں ہے۔ عوام کا غصہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ تین مرتبہ ہائی وے جام کرنے کی کوشش کی ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں