تازہ ترین

پیر، 13 اپریل، 2020

لاک ڈاؤن پر انتظامیہ سخت:بے وجہ نکلنے پر کارروائی

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 13 اپریل 2020)دیوبند میں کورونا مثبت جماعتیوں کے ملنے کے بعد انتظامیہ نے سخت رخ اختیار کر لیا ہے،پولیس نے مختلف علاقوں میں اعلان کراتے ہوئے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کو کہا جس کے سبب شہر سنسان ہو گیا۔اب تک شہر سے لیکر دیہات تک لاک ڈاؤن کا کوئی خاص اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا تھا لوگ چوری چھپے پولیس سے نگاہ بچاتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے ہوئے نظر آ رہے تھے 

ساتھ ہی بینکو ں،راشن ڈپو اور سبزی منڈی وغیرہ میں بغیر سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھے اپنے کاموں کو انجام دے رہے تھے،آج دیوبند سے چھ جماعتتیوں کے کورونا مثبت ہونے کی خبر عام ہونے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہو گیا،صبح ہی انتظامیہ نے شہر میں اعلان کرانا شروع کر دیا اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کو

کہا،جیسے جیسے کورونا مثبت مریض دیوبند میں ملنے کی بات عام ہوتی گئی ویسے ویسے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر بلا وجہ گھومنے والے لوگوں نے اپنے گھروں کا رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بازار و گلی محلے سنسان ہو گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad