تازہ ترین

بدھ، 30 اپریل، 2025

اسرائیل کے جنگلوں میں لگی آگ اب قصبوں اور دیہاتوں میں بن رہی ہے قہر: اسرائیلی بستیاں خالی، آگ مزید پھیلنے کا خدشہ!یروشلم کی پہاڑیوں میں قیامت خیز مناظر، صہیونی حکومت بے بس

بین الاقوامی، رپورٹ،ریحان اعظمی (یو این اے نیوز30اپریل2025)یروشلم: صہیونی میڈیا کے مطابق یروشلم کی پہاڑیوں میں لگنے والی شدید جنگلاتی آگ کے باعث بیت میر اور ایشتول کی آبادیاں خالی کرا لی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ "آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور موسمی حالات بھی خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں۔"
صہیونی حکام کے مطابق یہ آگ اگلے 24 گھنٹوں تک قابو سے باہر رہ سکتی ہے، جس سے نہ صرف مقامی آبادی کو خطرہ لاحق ہے بلکہ یروشلم کے اطراف کے پورے قدرتی ماحول پر بھی سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔
اب تک آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر بریگیڈز اور ہیلی کاپٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، لیکن تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے صورتحال بدستور قابو سے باہر ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو فطرت کی تنبیہ اور انصافِ الٰہی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فلسطین پر مظالم جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad