تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

جامعہ ریمیڈیز دیوبند کے ایم ڈی ڈاکٹر اختر سعید حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ 2019سے سرفراز

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 15فروری 2020)مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی دہلی کی جانب سے گزشتہ13فروری کو یونانی ڈے کے موقع پر بیسٹ یونانی ڈرگ مینو فیکچرنگ کمپنی کے لئے جامعہ ریمیڈیز دیوبند کے ایم ڈی ڈاکٹر اختر سعید کو حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ 2019سے نوازا گیا،ڈاکٹر اختر سعید کو ایوارڈ ملنے پر عالاقہ میں خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے۔واضح ہو کہ دیوبند میں واقع جامعہ ریمیڈیز یونانی ادویات تیار کرنے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کی ابتداء مرحوم پروفیسر حکیم شمیم احمد سعیدی ؒ نے سال 2005میں کی تھی۔یہ کمپنی 300سے زیادہ مختلف اقسام کی یونانی دوائیں تیار کر رہی ہے اور بیرون ملک مریضوں کو علاج کے لئے خالص یونانی ادویات پیش کر رہی ہے۔

کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر اختر سعید اور ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر انور سعید ہیں جو جامعیہ طبیہ دیوبند کے سکیٹری ہیں،ان دونوں بھائیوں کی سرپرستی میں جامعہ طبیہ دیوبند اور یونانی میڈیکل کالج تاریخ مرتب کر رہا ہے۔ڈاکٹر اختر سعید کو ایورڈ ملنے پر علاقہ کے لوگوں میں خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے،عالمی شہرت یافتہ شاعر و اتر پردیش اردو اکیڈمی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی کے ڈاکٹر اختر سعید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جامعہ طبیہ دیوبند اور  جامعہ ریمیڈیز دییوبند اور ملک کا نام یو ہی روشن کرتے رہیں گے۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر اور اسلامیہ انٹر کالج کے منیجر رضوان الحق ایڈوکیٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ کمپنی اور اس کے ذمہ دار عوام کی صحت کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔استاذ دارالعلوم وقف دیوبند مفتی عارف قاسمی،معروف قلم کار سید وجاہت شاہ،ڈاکٹر شمیم دیوبندی اور مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے کہا کہ یہ خاندان پشتوں سے یونانی طب کو مزید فروغ دینے کے لئے جو خدمات انجام دے رہا ہے اور جس طرح یہ کمپنی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے وہ قابل رشق ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad