دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 13 اپریل 2020)دیوبند میں مہاراشٹرا ور آسام سے آنے والے چھ جماعتیوں کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔ انتظامیہ نے فوری طور پرعلاقے کے 11 وارڈوں کے 21 پوائنٹس سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔انتظامیہ نے دیوبند میں واقع جماعت کے مرکز و آس پاس کے علاقہ کو سینی ٹائز کیا،ساتھ ہی جماعتیوں کے رابطے میں آئے 21لوگوں کو کوارنٹین کرایا۔واضح ہو کہ ایک ہفتہ قبل دیوبند کے محلہ قلعہ پر واقعہ تبلیغی مرکز سمیت مختلف مقامات سے انڈونیشیا ء کے 12جماعتیوں سمیت تین درجن سے زیادہ لوگوں کو انتظامیہ نے کوارنٹین کرایا تھا اور انکے سیمپل جانچ کے لئے میرٹھ لیب بھیج دئے گئے تھے،لیب سے آئی رپورٹ میں مہاراشٹر کے چار اور آسام کے دو جماعتیوں کو کورونا مثبت بتائے جانے پر انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول بن گیا،
آج انتظامیہ نے شہر کے ان 11وارڈوں کے 21علاقوں کی نشاندہی کر سیل کرنے کی کارروائی شروع کر دی،جس میں مزکورہ جماعتیوں کے ٹھرنے اور گھومنے پھرنے کی اطلاع انتظامیہ کو ملی تھی،خبر لکھے جانے تک نگر پالکا پریشد دیوبند کا عملہ مزکورہ علاقوں کی بیری کیٹنگ کرنے میں لگا ہوا تھا،اس کے علاوہ فائر برگیڈ ملازمین نے دیر شام تک تبلیغی مرکز سمیت مختلف علاقوں کو سینی ٹائز کرنے کا کام جاری رکھا ہوا تھا۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندر راج سنگھ نے بتایا کہ جماعتیوں کے رابطے میں آئے 21لوگوں کو کوارنٹین کیا گیا ہے اور محلہ قلعہ پر واقعہ تبلیغی مرکز کے چاروں جانب چار سو،چار سو میٹر ایریا و خانقاہ پولیس چوکی کے نزدیک دانش منزل کو سیز کرتے ہوئے سینی ٹرائز کرایا۔سی او دیوبند چوب سنگھ،کوتوالی انچارج یگھ دت شرما اور خفیہ محکمہ کے انچارک اروند کمار چہل نے بتایا کہ گزشتہ21مارچ کو مہاراشٹر سے چار نوجوان محلہ قلعہ پر واقعہ تبلیغی مرکز میں آئے تھے اور آسام کے دو نوجوان دہلی ہوتے ہوئے محلہ خانقاہ میں واقعہ دانش منزل کے پرائیویٹ ہاسٹل میں رہ رہے تھے
،مزکورہ نوجوانوں نے گزشتہ 31مارچ کو از خود جانچ کے لئے انتظامیہ سے اپیل کی تھی،جس کے بعد انہیں چار اپریل کو کوارننٹین کراکر ان کا سیمپل جانچ کے لئے بھیج دیا گیا تھا،جہاں سے انکی رپورٹ مثبت آئی ہے،انہوں نے بتایا کہ مزکورہ نوجوانوں کے رابطے میں آئے محلہ قلعہ اور دانش منزل کے 35نوجوانوں کو کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔ایس ڈی ایم دیوبند دیوندر کمار پانڈے نے بتایا کہ جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے
ان علاقوں میں کسی بھی باہری شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔ایس ڈی ایم دیوبند نے بتایا کہ وارڈ نمبر19/15/24/22/12/11/02/14/16/25اوروارڈ نمبر 23کے پوائنٹس سیل رہیں گے،ان میں خانقاہ پولیس چوکی علاقہ،بڑضیاء الحق،جنک پوری،ددھا،سبھاش چوک،شاستری چوک،ایچ اے وی انٹر کالج،کائستھ واڈہ،آبکاری روڑ،اردو گیٹ،لہس واڑ چوراہا،پٹھانپورہ گھاس منڈی،کائستھ واڑہ،مشرانی حویلی،عید گاہ بائی پاس،اندرا پارک،مدرسہ اسلامیہ اصغریہ،محلہ چھمپی واڑہ،مینا بازار تراہا،محلہ چاہ پارس اور جین انٹر کالج وغیرہ شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں