تازہ ترین

ہفتہ، 21 مارچ، 2020

لدھیانہ جامع مسجد انتظامیہ کرونا کو لیکر مستعد۔صوبہ کے تمام مدارس میں بھی چھٹی کا اعلان،وطن عزیزکی عوا م کو اس جان لیوا بیماری سے بچانا بھی دینی فریضہ ہے۔شاہی امام پنجاب کا بیان

لدھیانہ،مستقیم (یواین اے نیوز21مارچ2020)آج یہاں تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل کوئڈ 19کرونا وائرس کو لیکر قائد احرار شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کی تمام امور پر رہنمائی فرمائی ہے کرونا ہو یا بھی کوئی بھی وبا اسکے پھوٹنے پر فرمان رسول ﷺ ہے کہ متاثرہ مقام کی جانب سفر نہ کیا جائے اور جو لوگ متاثرہ جگہ پر ہیں وہ بھی وہاں سے نہ بھاگیں، شاہی امام نے کہا کہ حکومتیں آج جس احتیاطی تدابیر کی باتیں کر رہی ہیں اس کی تعلیم اسلام نے ہمیں پہلے ہی دی ہوئی ہے، شاہی امام نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ثابت قدم رہنا اور متاثر افراد کی مدد کرنا اپنے وطن عزیز کے لوگوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانا بھی دینی فریضہ ہے۔

 شاہی امام نے کہا کہ اسلام کا حکم ہے کہ لوگوں کو ڈرائیں نہیں ہمت دیں، دہشت نہ پھیلائیں بلکہ عوام کی سحی رہنمائی کریں، آج جامع مسجد میں سینیٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کئے گئے نیز نمازیوں کو تلقین کی گئی کہ وہ نوافل گھر پر ادا کریں اور اس بیماری کو ہلکا نہ سمجھیں بلکہ ہر ممکن احطیاط کریں، موصولہ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کو لیکر جہاں تمام صوبائی حکومتیں مستعد نظر آ رہی ہیں وہیں پر پنجاب کے تمام مدرسوں میں بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جامعہ حبیبیہ لدھیانہ کے ناظم نے بتایا کہ 31مارچ تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، اسی دوران نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے مسجد احرا ر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہہ عالمی پیمانے پر پیدا ہوئی یہ جانلیوا بیماری انسانوں کی جانب سے قانون فطرت کے ساتھ کئے جا رہے کھلواڑ اور گناہوں کی وجہ سے ہے ضرورت ہے کہ ہم فطرت کی جانب لوٹیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad