حیدرآباد(یواین اے نیوز21مارچ2020)ان دنوں ہندوستان کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات اور شعوربیداری کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہمارا بھی ملی سماجی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم اس سلسلے میں حکومت کا تعاون کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہوٹلوں، شادی خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اس بات کی بھرپور کوشش کریں کہ ایک ساتھ زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔
ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں، بنا ہاتھ دھوئے اپنی آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔ کھانسی اور چھینک کے وقت رومال کا استعمال کریں اگر رومال نہ ہو تو اپنے بازو کا استعمال کریں، اگر بخار کے ساتھ سوکھی کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے ہوں تو کسی ڈاکٹر یا دوا خانے سے رجوع کریں۔ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور بلاوجہ گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں، رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے اس موقع پر حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ اللہ پر بھروسہ کرنے کی تلقین کی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس پر عمل کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں