مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز21مارچ2020)پولس سپرنٹنڈنٹ مین پوری اجے کمار پانڈے نے ضلع کے سبھی باشندوں سے اپیل کی 22/ مارچ بروز اتوار (اتوار آج) اپنے گھر وںسے نکلنے سے پرہیز کریں۔ ہر صورت میںعوامی کرفیو کی پیروی کریں۔ اس کر فیو کو کورونا وائرس کے خطرے کے خاتمے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔
کاروباری ،تنظیموں، سماجی تنظیموں اور دیگر تمام تنظیموں سے مستقل طور پر اپیل کی جاتی ہے کہ کر فیو کے نفاذ میں اپنی شراکت کو یقینی بنائےں،حکم عدولی کر نے پر سزا کے مستحق ہو نگے۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سی او ایس ڈی ایم ،پولس اہلکار وغیرہ کو مخصوص جگہوں پر تعینات کیا جارہا ہے ۔افواہ پھیلا نے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں