تازہ ترین

ہفتہ، 15 فروری، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں سینکڑوں خواتین کا مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ جاری ۔ وطن عزیز کے اتحاد اور آپسی بھائی چارے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرینہ اقبال

لدھیانہ/مستقیم(یو این اے نیوز 15 فروری 2020) مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے بنائے گئے شہریت قانون کے خلاف لدھیانہ شاہین باغ میں چل رہے احتجاجی مظٓاہرے کے آج چوتھے دن غلابی باغ کالونی سے شامل ہوئیں ہزاروں ماں بہنوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کے علاوہ محمد اقبال قاری مجاہد عالم، حاجی محمس اشتیاق، حاجی ساجد علی، پردھان عبد الغفار، ماسٹر آفتاب پروفیسر جسپال سنگھ، رنجیت سنگھ اوتار سنگھ، نے بھی خطاب کیا، اس موقعہ پر خاتین مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے محترمہ ذرینہ اقبال نے کہا کہ لدھیانہ کا شاہین باغ ان سب طاقتوں کو جواب ہے جو دہلی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر بنایت گئے شاہین باغوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

 ذرینہ نے کہا کہمودی سرکار کو سمجھ لینا چاہئے کہ دیش بھر میں چل رہا ہے کہ یہ اندولن جن اندولن ہے جو تمام فرقعہ پرست طاقتوں کو بہا کر لے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ دیش سب کا ہے لیکن کچھ طاقتیں اسے اب اپنے مزاج اور منشور کے مطابق چلا نا چاہتی ہیں ان طاقتوں کا مقصد لوگوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غنڈہ راج بنانا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ہے،قابل ذکر ہیکہ آج کے احتجاجی پروگرام میں گلابی باغ مدرسہ سے آئی ہوئی طالبات نے قومی ترانہ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے لئے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے این سی آر اور سی اے اے کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ لدھیانہ کا شہاہین باغ روز بروز آگے بڑھ رہا ہے اور یہ آواز دہلی کے تخت تک جائیگی۔

 انہوں نے کہا کہ دیش میں صرف دو پرسنٹ لوگ دولت اور اقتدار کے بل پر نظام کو خراب کررہے ہیں،نائب شاہی امام نے کہا کہ پنجاب میں بھی کچھ آر ایس ایس والے لوگ اقلیتوں کو ڈارنے کا اراداہ رکھتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم بتا دیں کے غنڈہ گردی کسی کی بھی برداشت نہیں کرینگے، آج کے شاہین باغ لدھیانہ میں مدینہ مسجد گلابی باغ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے دوپہر اور شام کا لنگر تقسیم کیا گیا، شاہین باغ لدھیانہ میں آج بڑی تعداد میں روی داس سمودائے کے لوگ بھی شامل ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad