تازہ ترین

ہفتہ، 15 فروری، 2020

محمد شمیم 3 دن سے لاپتہ،ڈھونڈنے میں کریں مدد!

 دھن گھٹا سنت کبیر نگر،رپورٹ عقیل احمد(یو این اے نیوز 15 فروری 2020)تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع ہیسریا، ایک طرف جہاں مشتبہ حالت میں 21سالہ نوجوان گزشتہ 12فروری سے لاپتہ ہے وہی نوجوان کے بھائی نے مقامی پولیس کو تحریر دے کر گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے،خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ واقع موضع ہیسریا محمد کلیم نے مقامی تھانہ میں دی گئی۔

 تحریر میں کہا ہے کہ میرا بھائی محمد شمیم گزشتہ 12فروری کو تقریبا 3بجے دن میں بی یس اے سائیکل لے کر گھر سے نکلا تھا جو ابھی تک گھر لوٹ کر واپس نہیں آیا ہے ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن ہر جگہ سے ناکامی ہی ہاتھ لگی محمد کلیم نے تحریر مذید کہا کہ میرے بھائی سے اس کے سسرال والوں سے تنازع بھی چل رہا تھا بھائی نے خطرے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے مقامی پولیس کو تحریر دے دیا ہے اس سلسلے میں تھانہ انچارج دھن گھٹانے بتایا کہ تحریر کے مطابق گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad