لکھنؤ:ممتاز پی جی کالج لٹریری اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ادبی وثقافتی پروگرام کے اختتام پر تقسیم انعامات کاسالانہ جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طورپر عالیجناب جسٹس سید شیبہ الحسنین صاحب ریٹائرڈجج شریک ہوئے۔ پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے استقبال کے بعد طلباء طالبات کے منتخب پروگرام پیش کئے گئے، جس میں قابل ذکر ترانہ ممتازو ترانہ ہند شامل تھے۔ کالج کی کارگزارپرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیااور بتایاکہ ہرسال کالج کی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام پروگرام کئے جاتے ہیں۔
جس میں متعددکالجز کے طلباء طالبات شریک ہوتے ہیں اورکامیاب طلباء وطالبات کوانعام واعزازسے سرفرازکیا جاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء طالبات کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ انہوں نے کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر کافی زور دیاجاتاہے۔
کالج کے منیجر ظفریاب جیلانی نے کالج کی رپورٹ پیش کی اور تعلیمی، ادبی وثقافتی اور تعمیری سرگرمیوں کاذکر کیا۔ اور یہ کہاکہ اساتذہ ذمہ داری اور لگن کے ساتھ طلبہ کے کردار کی تعمیر پر زور دیتے ہیں۔ ثقافتی پروگرام میں شریک ہونے والے طلباء وطالبا ت کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔ پروگرام آرگنائزکرنے والوں میں ڈاکٹرعبدالرحیم وائس پرنسپل،ڈاکٹر محمد سلمان خاں شعبہئ عرب کلچر اور دیگر اساتذہ نے اہم کردار اداکیا۔
لٹریری سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ عظمیٰ خان صدر لٹریری سوسائٹی نے پیش کی۔جبکہ نظامت صدرعظمیٰ،ثناء مشرف اورمحمد معاذنے کی۔اس موقع پر کالج منتظمہ کے صدر چودھری شرف الدین صاحب،نائب صدرجناب محمد سلیمان صاحب،حاجی مشرف حسین صاحب،جناب فضل الباری صاحب،سابق پر نسپل پروفیسر عتیق احمد فاروقی،سابق پراکٹر ڈاکٹرفیاض احمد قدوائی،لوآکٹا صدر ڈاکٹر منوج پانڈے، ڈاکٹر انشوکیڈیا،محمدسلام صدیقی، شیعہ پی جی کالج کے ڈاکٹر ثروت تقی، ممتازکالج کے پراکٹر ڈاکٹرمحمدارشادخان اور سینئرمعزز شخصیات سمیت کالج کے اساتذہ،غیرتدریسی اسٹاف،طلباء وطالبات کثیرتعدادمیں شریک ہوئے۔کلمات تشکرکالج کی کارگزارپرنسپل ڈاکٹرفردوس جہاں نے اداکئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں