جونپور۔(یو این اے نیوز 12 نومبر 2020) شاہ گنج تحصیل حلقہ کے ریلوے لائن کے کنارے سے ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
جمعرات کی صبح ، نگر کے پکا پوکھرا ریلوے کراسنگ کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے لاش کی شناخت کے لئے وہاں موجود لوگوں سے جانکاری لی تو مذکورہ ادھیڑ شخص کی پہچان نگر کے پوربی کوڑیاں گاؤں رہائشی 42 سالہ ستیہ پرکاش چوبے ولد رام دور کے طورپر ہوئی۔
لاش کے سر اور پاؤں میں بھی گہرے زخم کے نشان ملے ۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ ادھیڑ شخص بدھ کی شام گھر سے نکلا تھا۔ آور جمعرات کی صبح اسکی لاش ملنے سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
اس سلسلے میں ، حلقہ افسر انکیت کمار نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ کسی ٹرین سے ٹکرا جانے سے موت ہوئی جیسا لگتا ہے ۔صحیح جانکاری پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آجانے کے ہی بعد معلوم ہوگی ۔فی الحال کوتوالی پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلعی اسپتال بھیج کر آگے کی کارروائی میں جٹ گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں