تازہ ترین

جمعرات، 3 ستمبر، 2020

بی جے پی لیڈر کے ذریعے زمین پر قبضہ کے خلاف فریاد،عام آدمی پارٹی جونپور کے کارکنان نے ڈی ایم کوسونپا میمورنڈم

جونپور ،حاجی ضیاء الدین،(یو این اے نیوز 3ستمبر 2020)شہر کوتوالی کے حلقہ دلجاک محلہ کی قیمتی زمین کا کچھ حصہ بیعنامہ کرا کر پوری زمین پربھاجپا کے ضلع صدر کے زریعے قبضہ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کے روز عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیکر انصاف کی فریاد کی ہے۔

میمورنڈم کے زریعے بتایا گیا کہ مذکورہ محلہ کے رہنے والے مختار احمد کی بدلاپور پڑاؤ مین روڈ پر قیمتی زمین ہے جس کا کچھ حصہ موجودہ بی جے پی ضلع صدر پشپ راج سنگھ اور ان کے بھائی کو فروخت کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی شہ پر مذکورہ شخص کے ذریعہ پوری زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔قبضہ کی شکایت کرنے گئے باپ بیٹے کو کوتوالی پولیس نے کوتوالی میں بیٹھا لیا 

اور زمین پر قبضہ کر لیا گیا۔عام آدمی پارٹی کے سینئر نائب صدر سوریہ نارائن سنگھ منا نے کہا کہ موجودہ برسراقتدار پارٹی کے ضلع صدر کے خلاف انتظامیہ ضروری کاروائی کرے  انھوں نے کہا کہ کاروائی نہ ہونے پر عام آدمی پارٹی اقلیتوں کے مفادات کے تحفظ اور انصاف کے لئے سڑک پر اترنے کے لئے مجبور ہوگی۔ اس موقع پر محمد زیدی، سونو سنگھ، عامر، انجمن خان، ریاض الحسن، قاسم ملک، عاقل سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad