تازہ ترین

منگل، 1 ستمبر، 2020

آب و ہوا کے لئے پلاسٹک اور پولیتھین بیگ سب سے بڑا خطرہ

دیوبند،یکم ستمبر(دانیال خان)جی ٹی روڑ پر واقع ٹیچر کالونی میں پرماحولیات کا تحفظ اور وندن پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں بی جے پی خواتین مورچہ انچارج شبھلیش شرما نے کہا کہ ہری بھری زمین اور آب وہوا کیلئے پلاسٹک اور پولیتھین بیگ سب سے بڑا خطرہ ہیں،
فوٹو۔ شجر کاری کرتے ہوئے شبھلیش شرما

انہوں نے عالم انسانیت کی بقائکی خاطر کرئہ ارض کو محفوظ رکھنے کیلئے باہمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کئے جانے کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ کے لئے شعور بیدار کرنا ہے، کیونکہ پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے،

انہوں نے آب وہوا اور زمین کی حفاظت سے متعلق حاضرین کو طور طریقہ بتائے اور پلاسٹک کے بیگ کے استعمال کی ممانعت کی اس موقع پربی جے پی خواتین مورچہ کارکنان موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad