تازہ ترین

ہفتہ، 13 جون، 2020

بھڈیٹھی پہنچی پرینکا گاندھی کی ٹیم ،حالات کا لیا جائزہ،پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے اب بھی گاؤں میں قائم ہے خوف کا ماحول

جونپور ۔(یو این اے نیوز 13جون 2020)تھانہ سرائے خواجہ کے بھڈیٹھی  گاؤں میں دو کمیونٹی کے بیچ ہوئے تصادم کی جانکاری لینے کے لئے کانگریس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،پارٹی کی راشٹریہ جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی پربھاری پرینکا گاندھی نے ٹیم تشکیل کر پورے معاملے کی جانکاری لینے کا حکم دیا ہے ،جسمیں ریاست کے جنرل سکریٹری وجیۓ سنگھ ،راشٹریہ  کانگریس ممبر  اور سابق لوک سبھا امید وار جونپور ،اندر بھون سنگھ شامل کیے گئے

،ٹیم جمعہ کو بھڈیٹھی گاؤں پہنچ کر دونوں کمیونٹی کے متاثرین سے ملاقات کی ،دیوبرت مشرا نے کہا یہ حادثہ شرمناک ہے جو بھی ملزم ہو اسکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسا کوئی حادثہ نہ ہوسکے،لیکن اس معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے یہ دھیان رکھا جائے کی کوئی بےقصور کو سزا نہ ملے ،ضلع کے لئے یہ بیحد شرمناک حادثہ ہے شیراز  ہند ہندو مسلم ایکتا ،گنا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کے لئے جانا جاتا ہے

 اس موقع پر وفد میں شامل  دھرمندر نشاد انل سونکر ،سوربھ شکلا  شہر صدر جونپور ،پنکج موہن سونکر سابق  امیدوار لوک سبھا لال گنج ،دیوانند مشرا،شیو مشرا،نیرج رائے ،سندیپ سونکر نثار الہی وغیرہ شامل تھے واضح رہے اس تصادم میں 58لوگوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر 35 سے زائد نوجوانوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad