جونپور ،حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 3ستمبر 2020)منگر ابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے فتو پور کلاں گاؤں میں منگل کے روز صبح گیارہ بجے دن میں دو فریقوں کے درمیان چھپررکھنے کو لے کر جم کر لاٹھی ڈنڈے چلے جس میں دونوں فریق کی جانب سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرا یا گیا۔اطلاع کے مطابق مذکور ہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی رمیش سروج اور گایتری گوتم کے مابین سالوں سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا
موقع پر لیکھ پال پہنچ کر کے زمین کی پیمائش کرنے ہی والا تھا کہ اسی دوران ایک جانب سے گایتری گوتم متنازعہ زمین پر چھپر رکھنا شروع کردیا جس پردوسرے فریق کے رمیش سروج نے اعتراض کیا لیکن گایتری گوتم چھپر رکھنے کو بضد رہا۔اورتھوڑی ہی دیر میں معاملہ طول پکڑ گیا اوردونوں جانب سے کہا سنی کے بعددونوں جانب سے لاٹھی ڈنڈے نکل آئے اور پھر دونوں فریق میں زبردست مارپیٹ ہو گئی۔
جس میں ایک فریق سے رمیش سروج (30) انجو (25) اروند(20) اور انکیت (17) زخمی ہو گئے وہیں دوسرے فریق سے گایتری گوتم (25) دییا شنکر(35) راکیش گوتم (30) شیو ا کانت (20) پردیپ گوتم (19) زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر منگر اباد شاہ پور میں علاج کے لئے داخل کرایا۔اس ضمن میں ستیہ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ دونوں جانب سے تحریر موصول ہوئی ہے۔ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں