تازہ ترین

پیر، 7 ستمبر، 2020

تندولکر سمیت بین الاقوامی بلے بازوں کا بلا بنانے والے اشرف چچا کورونا مثبت ۔مدد کے لئے آگے آئے سچن تندولکر

ممبئی ۔(یو این اے نیوز 7ستمبر 2020)کرکٹ دنیا میں اشرف  چاچا کے نام سے پہچانے جانے والے اشرف کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔سچن تندولکر اور ویراٹ کوہلی جیسے بہترین بلے بازوں کے بلے کی مرمت کرنے کا کام کرتے ہیں ۔  اشرف چودھری 60 سے زائد عمر کے اشرف کئ طرح کی بیماریوں سے پریشان تھے 

 فی الحال   وہ اوپ نگری اندھیری کے سیون ہلس اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اشرف جب چیمبور کے اسپتال میں داخل تھے تب بھی سابق عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن تندولکر نے  انکی ہر طرح کی مدد کی تھی ۔  اسکے علاوہ سیون ہلس اسپتال کے  ریڈیوولوجی کے سربراہ ڈاکٹر بھجنگ پائی نے بتایا ہیکہ   اشرف چیمبور  کے ہسپتال میں کووڈ -19 مثبت پائے گئے  تھے جس کے بعد تندولکر نے ان سے بات کی اور انہیں سیون ہلس اسپتال میں  منتقل کرنے کی درخواست کی،


 جس میں کووڈ-19 کے  علاج کے لئے بہترین سہولیات ہیں  اور  سیون ہلس اسپتال کے ڈین  ڈاکٹر بالکرشن ایڈسل  اشرف کے علاج کی نگرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا، "ہم نے اشرف چچا کو ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ان کی پوزیشن کی نگرانی کر رہے ہیں." تندولکر اور کوہلی کے علاوہ، آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کرون پولارڈ جیسے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے  اشرف چچا کے بنائے بلوں کا استعمال کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad