جونپور ،حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 3ستمبر 2020)ملک کے سابق صدر جمہوریہ و بھارت رتن پرنب مکھرجی کے انتقال پر ضلع کانگریس دفتر پر تعزیتی میٹنگ کا انعقاد ضلع صدر دفیصل حسن تبریز کی صدارت میں کیا گیا
۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی رام سجیون نرمل نے سابق صدر جمہوریہ کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی موت کو ملک کیلئے نقصان دہ بتایا۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کے کئی اہم عہدے پر رہتے ہوئے انھوں نے عوامی مفاد میں کئی تاریخی کام کو انجام دیا۔تعزیتی پیش کرنے والوں میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ،اعظم زیدی،پنکج سونکر،نیرج رائے
،توقیر خان،دھرمیندر نشاد،سنجے تیواری،وشال سنگھ،نثار الہی،شاہنواز خان،انل سونکر،نندلال گوتم،رنجیت امبیڈکر،ماہی سونکر،اقبال حسین،اشرف علی سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں