تازہ ترین

اتوار، 30 اگست، 2020

جب گدھے کے منہ میں گھاس کے ساتھ سانپ آگیا ،جانیئے پھر دونوں کا کیا ہوا،ویڈیو وائرل

 راجستھان۔(یو این اے نیوز 30اگست 2020)  راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آ، جہاں ایک گدھے اور سانپ کے مابین تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔  یہاں ایک گدھے نے گھاس پر چرنے والے سانپ کو آدھا نگل لیا۔  یہ واقعہ صبح کے وقت پرتاپ گڑھ ضلع کے پیپل کھٹ کے علاقے میں ماہی ندی کے کنارے اس وقت پیش آیا ، جب گدھا گھاس چر رہا تھا۔  گدھے گھاس چرتے چرتے  سانپ کو تو آدھا نگل لیا ، لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ یہ کوئی گھاس ہی نہیں ہے تو وہ چھٹ پٹانے لگا  اور ادھر ادھر بھاگنے لگا۔

 آپ کو بتاتا چلوں کہ گدھے اور سانپ کے مابین ایک دوسرے سے جان چھڑانے کے لئے کافی دیر تک جدوجہد ہوتی رہی  وہیں سانپ کا آدھا حصہ  گدھے کے منہ میں لٹک رہا تھا اور اس کا آدھا حصہ گدھے کے منہ سے باہرلٹک رہا تھا۔  اس واقعے میں نہ تو گدھا سانپ کو اپنے منہ سے نکال سکتا تھا اور نہ ہی سانپ گدھے کو کاٹنے سے خود کو روک سکتا تھا۔  سانپ نے گدھے کو منہ کے اندر کئی جگہ کاٹا اور گدھے نے اپنے دفاع میں بھی کئی بار سانپ کو کئی بار چبایا گدھے نے سانپ کو منہ سے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی اور بالآخر دونوں نے تھوڑی دیر بعد دم توڑ  دی 
 اس سارے منظر کو کچھ لوگوں نے اپنے موبائل کیمروں میں قید کرلیا۔ 

 اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔  واضح رہےکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گدھا صبح کے وقت پرتاپ گڑھ ضلع کے پیپل کھنٹ   علاقے میں ماہی ندی کے کنارے گھاس چرنے میں مصروف تھا۔  گدھا گھاس کے لئے ادھر ادھر منھ مار رہا تھا اسی دوران گھاس میں چھپا ہوا ایک سانپ بھی گدھے کے منہ میں آگیا، سانپ کا درمیانی حصہ گدھے کے منہ میں آگیا ، جس کی وجہ سے وہ گدھے کے جبڑے میں پھنس گیا۔  گدھے نے سانپ کو چھوڑنے کے لئے کئی بار اپنے سر کو جھنجھوڑا  لیکن وہ گدھے کے جبڑے سے باہر نہیں نکل سکا۔  آخر میں دو کی موت واقع ہوگئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad