تازہ ترین

اتوار، 30 اگست، 2020

ایک نشست بیاد امام حسین علیہ السلام میں منعقد کی گئی

فیروزآباد۔(یو این اے نیوز 30اگست 2020)۔محمدارشدخان رضوی فیروزآبادی نے پریس ریلیز کرکیبتایاکہ  سیدالشہدا امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یادگارمیں مدرسہ حببیبیہ کشمیری گیٹ فیروزآباد میں ایک مشاعرے(جشن شہیداعظم کانفرنس) کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت عالی جناب ہادی جاویدصاحب لیکچرار اسلامیہ انٹرکالج فیروزآباد کررہے تھیجس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر اظہر سعیدصاحب بنارسی ڈایٹ لیکچرارفیروزآباد مدعو تھے،اور اس کانفرنس کی نظامت محمدارشدخان رضوی نے فرمائی، اس محفل شعروسخن میں عاشق حسین نے اپنے اپنیخراج عقیدت ومحبت سے سامعین کے دلوں میں امام حسین عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد تازہ کردی۔


آپ حضرات بھی اشعار ملاحظہ فرمائیں، 
ہیجسم پاک نورسراپاحسین کا
پھیلاہیدوجہاں میں اجالا حسین کا
حافظ جابررضافیروزآبادی۔
تا حشر‌ کوئی نام نہ لیگا یزید کا
ایسا پڑاہیمنہ پہ تمانچہ حسین کا
عاکف شجاع فیروزآبادی۔
آئی وجود میں یوں شہادت حسین کی
اسلام کو تھی خاص ضرورت حسین کی
شارب اختر فیروزآبادی۔

دنیا حسین کی ہے زمانہ حسین کا
کربل میں لٹ گیا ہے گھرانہ حسین کا
عظیم رضا فیروزآبادی۔
صرف ایک گھونٹ نہیں دے سکا دریا پانی 
پیاس پیاسوں کی بجھا پایا نہ بہتاپانی
سہیل رضا فیروزآبادی۔
وہ زمیں صدیوں سے جو گمنام تھی
اس جگہ بھی تمنے سجدہ کردیا
عادل رضا فیروزآبادی۔
کربلا جاکر حسینِ پاک نے 
کربلا کا نام زندہ کر دیا 
محمد عادل رضافیروزآبادی۔
خداکی رحمتیں گر چاہتاہے
حسینی نام کی محفل سجالے
ہادی جاوید فیروزآبادی۔
جب سے ہم مولی علی مولی علی کہنے لگے
کیابتائیں تب سے کتنا مطمئن رہنے لگے
کشتیء ایمان کو اب ڈوبنے کا ڈر نہیں 
جس طرف دریا بہا ہم اس طرف بہنے لگے 
عاکف فیروزآبادی۔
سعودی عرب سے آئے ہوئے خاص مہمان آصف رضا نے بھی امام حسین علیہ السلام کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا،اس ذکرحسین رضی اللہ عنہ کا

اختتام سلام ودعاسیہوا بعدہ فاتحہ خوانی شیرینی تقسیم کی گئی اور اس محفل حسینی میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اور شہر کی معزز شخصیات نے بھی شرکت  کی جسمیں نورالاسلام،صادق علی ماجد حسین وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad