دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 28اگست 2020)لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے طالبہ کے والد کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے محلہ بھلن شاہ کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس کو ایک تحریر دیکر شکایت کی تھی کہ گاو ¿ں املیہ کا رہنے والا ایک نوجوان اس کی بیٹی کے ساتھ آئے دن چھیڑ چھاڑ کرتا ہے جس کے سبب اس کی بیٹی کا گھر سے نکلنا دشوار ہو گیا ہے،الزام ہے کہ صبح کے وقت اس کی بیٹی کسی کام سے بازار گئی تھی اسی دوران ملزم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسکو زبردستی کھینچ کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگا
جب اس کی بیٹی نے مخالفت کرتے ہوئے شور مچایا تو نوجوان اس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا،تحریر ملنے پر حرکت میں آئی پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف معاملہ درج کر جیل بھیجنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں