تازہ ترین

جمعہ، 28 اگست، 2020

گاندھی خاندان نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں:سعد صدیقی

دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 27اگست 2020)سینئر کانگریس لیڈر و اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئر مین سعدصدیقی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے لئے یہ بڑی حوشی کی بات ہے کہ اس کی قیادت گاندھی خاندان کو ملی ہوئی ہے،گاندھی خاندان نے ہمیشہ ملک کی ترقی،سالمیت اور تحفظ کے لئے ان کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔انہوں نے سونیا گاندھی کو پارٹی صدر برقرار رکھے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت، سیاسی تجربہ کار ہاتھوں میں ہے

،سونیا گاندھی نے ملک کی ترقی کے لئے جو کام کئے ہیں وہ روز روشن کی طرح ہر ہندوستانی کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔سعد صدیقی نے کہا کہ گاندھی خاندان نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں،آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اور ملک پر اپنی جان قربان کر دی مگر ملک کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دیا۔انہوں نے محترمہ سونیا گاندھی کو صدر عہدہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت اب کانگریس پارٹی کا ہے،

بی جے پی کی جملہ بازیوں سے عوام عاجز آ چکے ہیں،انہوں نے پارٹی کارکنان سے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہوئے 2022کے الیکشن کی تیاریوں میں ابھی سے لگ جانے کو کہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad