اعظم گڑھ کے سلمان نے خوابوں کی اڑان کو سڑکوں پر اتارا،نینو کو بنادیا ہیلی کاپٹر!
اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 16دسمبر 2022)اعظم گڑھ ان دنوں طرح طرح کی ایجاد کو لیکر کافی چرچہ میں ہے۔ حال ہی میں مشہور تاجر آنند مہندرا نے 6 سیٹر الیکٹرک سائیکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اعظم گڑھ کے ایک نوجوان نے یہ 6 سیٹر الیکٹرک بائیک تیار کی تھی۔
اس ایجاد کے بعد اعظم گڑھ کے ایک اور شخص کی ایجاد بحث کا موضوع بنا ہوا ایک نوجوان نے سڑکوں پر لوگوں کے خوابوں کی اڑان بھرنے کی کوشش کی ہے اس نے ایک نئے انداز میں ایک ہیلی کاپٹر ایجاد کیا ہے، جس میں لوگ بیٹھ کر سڑکوں پر دوڑتے ہیں اور ہیلی کاپٹر جیسا محسوس کرتے ہیں۔ اس کو ایجاد کرنے والے سلمان کا تعلق اعظم گڑھ ضلع کے تروا تھانے کے حلقہ پکڑی کلاں گاؤں سے ۔ جو پیشے کے اعتبار سے بڑھئی ہے۔
سلمان نے ذاتی وسائل سے کباڑ کے سامانوں سے کار کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہوبہو ہیلی کاپٹر کی نقل کرکے پنکھوں اور خوبصورت روشنیوں سے پرکشش بنایا گیا ہے جس میں ڈرائیور سمیت چار پوگ سڑکوں پر دوڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر جیسی اڑان کو محسوس کر سکتے ہیں۔
سلمان کے بنائے ہوئے اس ہیلی کاپٹر کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ لوگ انہیں شادیوں سے لے کر اپنے نجی کاموں میں بلاتے ہیں اور آنے والے مہمانوں کو ہیلی کاپٹر کا پرکشش تجربہ بھی کراتے ہیں۔ اب علاقے میں اس کا چرچا تیز ہے جسے دیکھنے کے لیے بھیڑ بھی جمع ہو جاتی ہے اور لوگ اس پر بیٹھ کر ہیلی کاپٹر کو محسوس کرتے ہیں، ان دونوں علاقے میں ایک ہی چرچا ہے وہ سلمان جنہوں نے کار کو ہیلی کاپٹر جیسا بنا کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں