تازہ ترین

بدھ، 2 نومبر، 2022

بیوی کے بغیر رات کو نید نہ آنے کی شکایت کرنے والے عظیم منصوری منائیں گے آج سہاگ رات!

بیوی کے بغیر رات کو نید نہ آنے کی شکایت کرنے والے عظیم منصوری منائیں گے آج سہاگ رات!

 شاملی. (یو این اے نیوز 2 نومبر 2022) اتر پردیش کے شاملی ضلع کے رہائشی عظیم منصوری کی شادی کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی۔  آج عظیم منصوری ہاپوڑ سے اپنی دلہن کو لانے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔  منصوری نے سحرا باندھا اور شیروانی پہن کر بڑی شان و شوکت کے ساتھ اپنے گھر سے نکلے۔  شاملی ضلع کے قصبہ کیرانہ کے رہنے والے عظیم منصوری کی شادی ہاپوڑ کی رہنے والی بشریٰ سے ہونے جارہی ہے۔  بشریٰ کا قد بھی عظیم کے برابر ہے۔  اس سے قبل شادی کی تاریخ 7 نومبر رکھی گئی تھی لیکن زیادہ بھیڑ بھاڑ  کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو اس لیے آج عظیم منصوری نکاح کرنے  کے لیے بارات لے کر جا رہے ہیں۔



 معلومات کے مطابق عظیم منصوری 2019 میں سرخیوں میں آئے تھے۔  اس وقت عظیم نے سیاستدانوں اور تھانیدار وں سے شادی کی درخواست کی تھی۔  اتنا ہی نہیں عظیم منصوری نے سابق یوپی سی ایم اکھلیش یادو سے اپنے لیے بیوی تلاش کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔  جس کے بعد سال 2021 میں بھی عظیم نے شاملی کے خواتین پولیس اسٹیشن  اور کیرانہ تھانے میں شادی کے لیے کئی چکر لگائے تھے۔  عظیم کا قد اور شادی کی خواہش نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا۔


 آپ کو بتاتے چلیں کہ جب عظیم منصوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ہاپوڑ کی رہنے والی بشریٰ نے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔  جس کے بعد عظیم کا بشریٰ سے رشتہ 2021  میں طے ہو گیا تھا۔  بشریٰ کا قد بھی عظیم کی طرح ہے  اور وہ کامرس سے گریجویشن کر رہی ہیں۔  دولہا بننے والے عظیم انصاری نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی ہونے والی بیوی پڑھی لکھی ہے اور کھانا بھی بنا سکتی ہے۔  عظیم نے کہا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنی بیوی کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔


آپ کو معلوم رہے عظیم منصوری نے  شاملی کوتوال سے درخواست کی تھی کی رات کو مجھے نید نہیں آتی ہے میری شادی کرادیں ،بالاخر عظیم منصوری کی مرادا آج پوری ہورہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad