دیوبند،28 اگست(دانیال خان)سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کی ایک میٹنگ کا انعقاد منچ کے ریاستی صدر چودھری اومپال سنگھ کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں خواتین ونگ کی ضلع صدر رکیش سحل نے کہا کہ آج کے اس ترقیاتی دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے اور ملک کی ترقی میں خواتین کی بھی اہم حصہ داری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکوں کی طرح ہی لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینی چاہئے اور لڑکی اور لڑکے میں کوئی فرق نہیں کرنا چاہئے
![]() |
| فوٹو۔ خطاب کرتے ہوئے رکیش سحل |
۔ڈاکٹر بی پی سنگھ اور چودھری اومپال سنگھ نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ قوم کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی ملکی ترقی میں شانہ بشانہ حصہ نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی عورت مردوں کے مقابلے میں زیادہ کام کرتی ہے مگر اس کے کام کو گنا نہیں جاتا۔
خواتین کی شرح خواندگی دیہی علاقوں میں بہت کم ہے۔ وہاں علمی اور پیشہ ورانہ دونوں طرح کی تعلیم کے مواقع کو بہتر بنانا چاہیے۔اس موقع پر واجد علی،راجپال،کھیم کرن کشیپ،حاجی حنیف،گلنواز،رحتو تیاگی اور رام کلاں سینی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں