تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

دیوبند:شراب کی دکان کھلتے ہی شراب کے شوقین افراد کا ہجوم امنڈ پڑا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مئی2020)شہر اور دیہی علاقوں میں شراب کی دکانوں کے باہردن نکلتے ہی شراب کے شوقین افراد کا ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ حالانکہ دکانداروں نے سماجی دوری کی پیروی کے لئے دکانوں کے باہرگول دائرے بنائے تھے لیکن پہلے شراب حاصل کرنے کی کوشش میں سوشل ڈسٹینسنگ مذاق بنکر رہ گئی۔قریب ایک گھنٹہ شراب فروخت کرنے کے بعد سیلز مینوں نے یہ کہتے ہوئے دکانیں بند کردیں کہ احکامات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شراب کے شوقین مایوس ہوگئے لیکن بہت سے لوگ اسی امید میں ٹھیکوں کے باہر کھڑے رہے کہ دکان ضرور کھلے گی۔ سہ پہر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جب دوکان دوبارہ کھلی تو لوگ شراب خریدنے کے لئے پھر سے پہنچنا شروع ہو گئے جس کے بعد زیادہ تر دکانوں پر اسٹاک ختم ہو گیا۔

شراب خریدنے کے لئے چند لوگ ہی منہ پر کپڑا باندھ کر یا ماسک لگا کر پہنچے زیادہ تر لوگ بغیر ماسک لگائے ہی شراب کی دوکانوں کے باہر کھڑے نظر آئے۔دیوبند کے قریبی گاؤں چندینہ کولی، لبکری، امر پور نین، تلہیڈی بزرگ اور ساکھن وغیرہ میں شراب کے ٹھیکوں پر کھڑے لوگوں پر کئی مرتبہ پولیس کو ہلکی زور آزمائش بھی کرنی پڑی۔صاحب چاہے مجھے جیل بھیج دو پر شراب کی بوتل تو لیکر ہی جاؤں گا۔ساکھن نہر پر واقع شراب کے ٹھیکے پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر ٹھیکے کے مالک نے مقامی پولیس کو مطلع کیاخبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے شراب کے ٹھیکے پر کھڑے لوگوں پر لاٹھی چارج کر دیا جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی۔وہیں بھیڑ میں شامل مکیش پولیس کی لاٹھی کھانے کے بعد بھی وہیں کھڑا رہا اور پولیس سے کہنے لگا کہ چاہے اس کو جیل بھیج دو لیکن وہ شراب کی بوتل لیکر ہی جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad