تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

آندھی اور بارش سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی 2درجن گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مئی2020)پیر کی رات آندھی طوفان کے بعد آئی موسلادھار بارش کے نتیجے میں علاقے کے قریب دو درجن گاؤں کی بجلی سپلائی بند ہوگئی، جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریبا 17 گھنٹوں کے بعد مذکورہ گاؤں میں بجلی شروع ہو سکی۔وہیں بارش سے گندم کی کٹی ہوئی فصل کوبہت نقصان پہنچا، جس سے کاشتکاروں کے چہروں پرمایوسی چھا گئی۔پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب اچانک آندھی طوفان کے بعد کئی گھنٹوں تک ہوئی تیز بارش کے سبب کھیت پانی سے بھر گئے۔ تریوینی شوگر مل کی لیب میں 38.56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میںدرجہ حرارت بھی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیاوہیں تیز ہوا کی وجہ سے دیوبند، تلہیڈی اور چندینہ کولی گاؤںکے بجلی گھروں سے منسلک دو درجن سے زیادہ گاؤں کی بجلی سپلائی بند ہو گئی۔

دیوبند میں توبجلی سپلائی رات میں ہی شروع کردی گئی لیکن دیہی علاقوں میں پیر کی سہ پہر تقریبا 1 ڈیڑھ بجے بجلی سپلائی شروع ہو سکی، جس کی وجہ سے لوگوں کو دیہی علاقوں میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ڈی او امیت تیاگی نے بتایا کہ کئی مقامات پر درختوں کے ٹوٹ کر گرنے سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے تھے جس کے سبب بجلی سپلائی بند ہو گئی تھی۔وہیںگزشتہ رات ہوئی تیز بارش سے کھیتوںمیں کٹی ہوئی پڑی گندم کی فصل کو بہت نقصان پہنچا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی 20 فیصد گندم کھیتوں میں کھڑا ہے۔ کچھ کسانوں نے دو تین دن پہلے گندم کو کاٹ کر کھیتوں میں ڈال دیا تھا۔ جو شدید بارش کی وجہ سے خراب ہو گیاہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سروے کرا کر کسانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad