تازہ ترین

پیر، 21 اپریل، 2025

مین پوری: بڑی خانقاہ رشیدیہ میں حج تربیتی کیمپ کاانعقاد

مین پوری: بڑی خانقاہ رشیدیہ میں حج تربیتی کیمپ کاانعقاد مین پوری نیوز

مین پوری: حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 21اپریل 2025)ضلع مین پوری سے اس مرتبہ حج بیت اللہ کے لئے منتخب 5 عازمین حج کی ٹریننگ کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ و قاری ذی شان صاحب نے کیا،

ما سٹر محمد سلیم صاحب نےنعتیہ اشعار پیش کیے،مفتی غلام ربانی صاحب نے روضۂ رسول کی زیارت کے آداب ومسائل کو بیان کرتے ہوئے فرمایا مدینہ منورہ رسول پاک کا حرم ہے مدینے کے درو دیوار اور گلیاں بھی مقدس ہیں مدینہ دارہجرت ہے اس پاک سرزمین پر اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما ہیں۔

 اس کے بعد حضرت مولانا مفتی صاحب نے حج میں ادا کئے جانے والے مناسک کی ادائیگی اور ان کی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے قدم بقدم ارکان ومناسک کو بتایا،

 انھوں نے کہا کے اعمال عمرہ چار ہیں دو فرض اور دو واجب اور اعمال حج 9ہیں تین فرائض اور چھ واجبات اور مذکورہ ارکان کی ادائیگی مشاعر مقدسہ میں پانچ ایام میں انجام دی جاتی ہے ان اعمال کو صحیح طریقہ سے سیکھ کر انجام دینا ضروری ہے تاکہ ہم درست طریقے حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کرسکیں ،

حضرت مفتی صاحب نے ہندوستان سے جانے والے حجاج کی تیاری اور تربیت کو لیکر اطمینان کا اظہار کیا اور فرمایا الحمدللہ ہمارے ملک سے جانے والے حجاج اچھی تربیت اور تیاری کے ساتھ مقدس سفر پر جاتے ہیں ضلع حج ٹرینر محمد شاکر  نے حج کمیٹی کی ہدایات اور سفر سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں اور حج فلائٹ کے حوالے سے بھی عازمین کو آگاہ کیا اس موقع پر حاجی اسرار الہی ،محمد اسلام ،جاوید کوثر،شمیم احمد انصاری اسرار بانو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad