تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

انتظامیہ جب شراب کے ٹھیکے کھول سکتی ہے تو بینک اور اے ٹی ایم کیوں نہیں

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مئی2020)انتظامیہ جب شراب کے ٹھیکے کھول سکتی ہے تو بینک اور اے ٹی ایم کیوں نہیں کھولے جا سکتے ہیںلوگ جب بھوک سے مرنا شروع ہو جائیں گے کیا تبھی حکومت و انتظامیہ غفلت کی نیند سے بے دار ہوگی۔یہ کہنا ہے شہر کے ان لوگوں کا جن کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں اور وہ اپنی ضرورت کا سامان خریدنے سے قاصر ہیں۔عید گاہ روڑ کے رہنے والے شاہ عالم قاسمی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ آخرکیا چاہتی ہے کہ لوگ بھوک سے مرنے لگیں کیونکہ انتظامیہ نے بینک اے ٹی ایم بند کرائے ہوئے ہیںجس کے نتیجہ میں گھر میں رکھی ہوئی تمام جمع رقم ختم ہوگئی ہے اور وہ ضرورت کا سامان تک نہیں خرید پا رہے ہیں۔

 رمضان کے مہینے میں بہت سی اشیاء درکار ہوتی ہیںلیکن اکاؤنٹ سے رقم نہ نکلنے کی وجہ سے وہ بے بس ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ شراب کے ٹھیکے کھول سکتی ہے تو بینک اور اے ٹی ایم کیوںنہیں کھل سکتے ہیں۔ محلہ سرائے کے رہائشی رویندر کمار، شہزاد وغیرہ کہتے ہیں کہ بینک اور اے ٹی ایم بند ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیسہ ہونے کے باوجود وہ گھر کی ضروریات کو پورا نہیں کرپا رہے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے چند گھنٹوں کے لئے بینک اور اے ٹی ایم کھلوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad