تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

دارالعلوم دیوبند نے سالانہ امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مئی2020)دارالعلوم دیوبند میں مجلس تعلیمی کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں سوشل ڈسٹینسنگ کی پیروی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہونے والے متعدد مسائل پر غور و خوض کرتے ہوئے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ اس سالانہ امتحان اور داخلہ امتحان کو منسوخ کردیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ ششماہی نمبرات کی بنیاد پر ہی سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 

واضح ہو کہ مہلک وباء کورونا وائرس اور اس کے نتیجہ میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر دیوبند کوبفر ایریا قرار دیا گیا ہے ساتھ ہی دیبند کے کئی محلوں کی نشاندہی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر کی گئی ہے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو تاخیر سے کھولے جانے کی خبریں موصول ہونے کی بناء پر مجلس تعلیمی نے سالانہ امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad