تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

اللہ کی توفیق کے بغیر ہمارا چارٹ کاغذ پر روشنائی سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا: مولانا مزمل علی قاسمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز5مئی2020)ہر کامیاب عمل اور بار آور سر گرمی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہوتی ہے جس کو منظم انداز میں عملی شکل میں ڈھالا جائے رمضان کے نتائج کو حاصل کرنے اور اس کے لمحات کا حسن استعمال اس کی گھڑیوں کا نیکی اور کار خیر میں لگا کربہترین نتیجہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیش نظر رمضانی چارٹ موجود ہو جس میں بہتر سے بہتر اہم ترین چیزوں کو مرتب انداز میں اوقات کی تقسیم کے ساتھ رکھا گیا ہو اور یہ طے ہے تیار کردہ خاکے ذہنی خاکوں کے مقابلہ میں زیادہ کارگر ہوتے ہیں کیونکہ ذہنی خاکہ مختلف ہجوم افکار کا شکار ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعیہ الشیخ احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کیا۔مولانا موصوف نے کہا کہ رمضان کا چارٹ جس اہم چیز سے ہم شروع کریں وہ اللہ کے حضور میں دعا اور اس بات کی مدد کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی ہمارے لئے حسن توفیق صراط مستقیم ثابت قدمی اور اخلاص مقدر فرمائے کیونکہ اللہ کی توفیق کے بغیر ہمارا چارٹ کاغذ پر روشنائی سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتا۔ دوسری چارٹ کی اہم چیز سونے کے وقت کا مقرر کرنا ہے وہ اس لئے کہ اکثر روزہ داروں کا رمضان میں سونے کا نظام بدل جاتا ہے۔

 اور گرمیوں کے دنوں میں چھٹیوں کی گھڑیوں میں خاص طور سے تبدیلی آجاتی ہے اس لئے جو رات کو سو ئے اس کے لئے ضروری ہے کہ فجر کی نماز نہ چھوٹے اور جو فجر کے وقت تک جاگے پھر سو ئے اس کی ذمہ داری ہے کہ ظہر کی نماز نہ چھوٹے اسی طرح نمازوں اور شرعی فرائض کی ادائیگی میں نیند کی وجہ سے کوتاہی کا شکار نہ ہو رمضان کے چارٹ کی تیسری چیز ٹیلی ویزن 'انٹرنیٹ 'موبائل طرح طرح کے گیم سے اس طرح بچنا کہ رمضان کی قیمتی گھڑیاں ان چیزوں کی وجہ سے ضائع نہ ہوں۔ اور اس سے ضرور آگاہ رہے جو لوگ کہتے ہیں کہ رمضان ہمیں اکٹھا کرتا ہے حالانکہ یہ روزے داروں کا جمع ہونا سوائے لہو و لعب اور برباد اوقات کے علاہ کچھ بھی نہیں۔ اللہ تعالی کے فرمان کا ترجمہ ہے ""اور اللہ تعالی تمہاری توبہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور خواہشات کے پابند لوگ تم پر یک بارگی زبردست حملہ کرنا چاہتے ہیں "":النساء 27 اللہ تعالی ہماری ھدایت مغفرت اور ہمارے لئے جنت چاہتے ہیں اور وہ لوگ ہماری گمراہی بے راہ روی اور ہمارے لئے جہنم تیار کرنا چاہتے ہیں۔مولانا مزمل علی قاسمینے کہا کہ چارٹ کی چوتھی چیز قرآن کے ساتھ ہمارا معاملہ کیا ہو آپ کئے ختم کرنا چاہتے ہیں اور رمضان میں کتنے پارے حفظ کرنا چاہتے ہیں۔ 

جب ہم قرآنی نسخوں پر نگاہ ڈالتے ہیں تو مسلمانوں کے گھروں اور مسجدوں میں قرآن کے نسخوں پر گرد و غبار کی تہہ جمی رہتی ہے آخر ہم گرو غبار کی تہہ کو کب صاف کریں گے اور خشوع 'خوف خدا کے آنسو تلاوت کے وقت کب بہائیں گے؟رمضانی چارٹ کی پانچویں چیز ہے تراویح اور قیام لیل۔ایک مقام منتخب کر لیںجہاں تراویح اور قیام لیل کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے امام کی اقتدا ء کی یہاں تک کہ امام فارغ ہوگیا تو اس کے لئے ایک شب کے قیام کا ثواب لکھا جائے گا: ابن ماجہ رمضان کے چارٹ کی چھٹی چیز آپ روزے دار کو افطار کرانے میں حصہ لیں گے تاکہ روزے دار جیسا ثواب آپ کو بھی ملے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے روزہ دار کو افطار کرایا اس کو روزے دار جتنا ثواب ملے گا جب کہ روزے دار کے ثواب میں کوء کمی نہ ہوگی (ترمذی) اگر رمضان کے ہر دن کسی کو ایک روزے دار کو افطار کرانے کی توفیق ملی تو گویا اس نے دو رمضان کے روزے رکھے ذہن میں یہ بات تازہ رکھنے کی چیز ہے کہ ہماری توقع سے زیادہ رمضان کا مہینہ مختضر ہوتا ہے اور روزے داروں 'تقوی والوں کی اچھائی کا گواہ بن کر گزر جاتا ہے جس دن برسر عام رحمن کی طرف سے صدا لگائی جائے گی اے روزہ دارو! ریان نامی دروازے سے داخل ہو جاو خدا کرے ہم گناہ گاروں کا نام بھی ریان میں داخل ہونے والوں میں شامل ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad