تازہ ترین

جمعہ، 17 اپریل، 2020

کوارنٹین کا وقت ختم ہونے پر جماعت کے لوگوں نے گھروں کو واپس بھیجے جانے کا مطالبہ کیا

دیوبند ،دانیال خان،(یو این اے نیوز 17اپریل 2020)جامعہ طبیہ میڈیکل کالج میں کوارنٹین کئے گئے مختلف ریاستوں کے لوگوں نے کورنٹین کا وقت پورا ہو جانے کے سبب انتظامیہ سے انہیں انکے گھروں کو واپس بھیجے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسٹیٹ ہائیوے پر واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج میں بنائے گئے کوارنٹین سینٹر میں مارچ مہینے کے آخری ہفتے میں مہاراشٹر،گجرات اور آسام سمیت متعدد ریاستوں کے لوگوں کو کوارنٹین کیا گیا تھا
فوٹو۔کوارنٹین کئے گئے جماعتی ایس ڈی ایم سے واپس گھر بھیجے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 

۔آج جب ایس ڈی ایم دیوندر کمار پانڈے کووارنٹین سینٹر کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچے تو لوگوں نے ان سے کوارنٹین کا وقت ختم ہونے کی بات کرتے ہوئے انہیں ان کے گھروں کو واپس بھیجے جانے کا مطالبہ کیا،کوارنٹین کئے گئے لوگوں کا کہنا کہنا تھا کہ انہیں یہاں رہتے ہوئے 18روز ہو چکے ہیں اور وہ کوارنٹین کی مدت پوری کر چکے ہیں

 تو اب انہیں یہاں روکے جانے کا کیا جواز ہے۔ایس ڈی ایم نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد انہیں انکے گھروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کوارنٹین کئے گئے لوگوں کی کورونا جانچ رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے رپورٹ آنے کے بعد انہیں واپس بھیجے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad