تازہ ترین

جمعہ، 17 اپریل، 2020

لاک ڈاؤن کے باوجود پرائمری اسکول سے ہزاروں روپے کا سامان اور راشن چوری ،

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 17اپریل 2020)لاک ڈاؤن کے باوجود نامعلوم چوروں نے پرائمری اسکول کو نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں روپے کا سامان، راشن اور مصالہ جات چوری کر لے گئے،واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے،گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ اس سے قبل بھی اسکول میں دو مرتبہ چوری ہو چکی ہے

 لیکن پولیس نے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ناگل علاقہ کے گاؤں سرسینہ میں واقعہ سرکاری پرائمری اسکول میں دیر رات چور تالا توڑکر وہاں رکھا قریب ایک کنتل پچاس کلواناج،چاول،مصالے،اسٹیبلائزر،پنکھے،گیس کا چولہا،دو گیس سلینڈر اور امپلی فائر وغیرہ سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے،

گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ پولیس کو تحریر دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی چور دو مرتبہ اسی اسکول میں چوری کر چکے ہیں لیکن پولیس آج تک چوری کا خلاصہ نہیں کر پائی ہے۔ایس آئی جانسن نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے جانچ کی جا رہی ہے بہت جلد معاملہ کا خلاصہ کر دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad