دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 17اپریل 2020)ڈی آئی جی اپیندر کمار اگروال نے شہر کے مختلف محلوں میں سیل کئے گئے پوائنٹس اور ہاٹ اسپاٹ قرار دئے گئے دو محلوں کا تفصیلی جائزہ لیا اورپولیس کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔
![]() |
| فوٹو۔ڈی آئی جی اپیندر اگروال افسران کو ہدایات دیتے ہوئے |
اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی اپیندر کمار اگروال نے دیوبند کے محلہ خانقاہ اور قلعہ سمیت سیل کئے گئے مختلف علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایات پر ہر حال میں عمل ہونا چاہئے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ساتھ تھوڑی بھی نرمی نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ جسمانی فاصلے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے نجی گاڑیوں کو چلانے سے روکنا ضروری ہے
اس لئے تمام گاڑیوں کی چیکنگ کرمقدمہ قائم کرتے ہوئے انہیں سیز کیا جائے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اب تین مئی تک لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے جس کا اصل مقصد ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ باہری لوگوں سے کم سے کم رابطہ ہو سکے اور انفیکشن نہ پھیلے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں