تازہ ترین

بدھ، 15 اپریل، 2020

اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دوررکھیں،نمازوں اورروزں کا اہتمام کریں۔زاہد امیر

مظفرنگر.شاہد حسینی(یو این اے نیوز 15اپریل 2020)رحمتِ عالم سیرت کمیٹی کے سیکریٹری زاہد امیر نے ایک پریس بیان میں اپیل کی ہے کہ اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دوررکھیں۔ اس مرض کے بارے میں آپ کو جتنا جاننا تھا آپ جان چکے ہیں۔اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد جاننے کی کوشش نہ کریں۔ یہ کرکٹ میچ نہیں ھے کہ اسکور جاننا ضروری ہو۔مرنے والوں کی تعداد دوسروں سے شیئر مت کیجئے۔ 

دوسروں کا دل اور دماغ کمزور ہوسکتا ھے۔ وہ ایسی خبریں سن کر بیمار پڑسکتے ہیں۔انٹرنیٹ پر ڈھوند ڈھونڈ کر کورونا کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کریں اس سے آپ کے دماغی طور پر کمزور ہونے کا خدشہ ہے ہمیشہ کورونا کے بارے میں سوچتے رہنے سے آپ ڈپریشن یا نروس بریک ڈاؤن کے شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمازوں اور روزں کا اہتمام کریں قرآن مجید، دینی تعلیم یا پسندیدہ کتابیں پڑھ کر اورادو وظائف میں وقت گزاریں دورو شریف کا زیادہ سے زیادہ ورد کریں اور توبہ و استغفار کرتے رہیں بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت صَرف کریں۔ بیفکر رہنے کی کوشش کریں۔اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا جو ابھی بہت ضروری ھے۔ واٹس ایپ اور فیس کی خبروں پر، تصدیق کئے بغیر، یقین نہ۔کریں خدا کی رحمت  پر بھروسہ کریں اور یہ یقین رکھیں کہ جس طرح ہر بلا ایک دن ٹلتی ھے یہ بلا بھی انشائاللہ ٹل جائے گی۔اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ایسے وبائی امراض سے محفوظ رکھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad