مین پوری۔حافظ محمد ذاکر( یو این اے نیوز 15اپریل 2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے افسران، آئی،ایم، اے، ڈاکٹروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں کہاں کہ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرہنگامی حالت میں طبی خدمات کر سکتے ہیں،اوپی ڈی کو بند رکھیں۔سبھی داکٹر پی پی ای کٹ پہن کر طبی خدمات فرام کریں۔ مریضوں کے لئے سینیٹائزر، صابن کا بندوبست کریں، پیرا میڈیکل اسٹاف پی پی ای کٹ، گلوز، 9- ماسک پہن کر طبیخدمات فراہم کریں۔اس کا بھی خیال رہے کہ سماجی فاصلہ بنا رہے۔ میڈیکل اسٹور پر بھی سماجیفاصلے پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے وہاں موجود نجی نرسنگ ہومز کے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اپنے مریضوں کو موبائل کے ذریعے خدمات فراہم کریں۔ اگر ضرورت ہو تو مریض کو کال کریں اور دیکھیں۔ ضلع سپلائی آفیسر سے اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ 3110 افراد کے نئے راشن کارڈ بنائے گئے ہیں۔ ان لوگوں کو راشن بھی مہیا کیا جارہا ہے۔اس پرانہو نے کہا کہ راشن کی دوکانوں پر مفت چاول کی تقسیم کے دوران ہجوم نہیں ہونا چاہئے۔تمام کوٹہ ڈیلر سماجی فاصلے پر عمل کراتے ہوئے اناج تقسیم کریں،
مسٹر سنگھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر زمحکمہ زراعت سے کہا کہ زراعت سے تعلق رکھنے والی دکانیں کھلی رہیں، کسانوں کو کسی بھی طرح پر یشانی نہیں ہو نا چاہئے۔ ان کے پاس زرعی سامان، کھاد، بیج دستیاب ہونا چاہئے، کسی بھی کسان کو بازار نہ آنا پڑے اس کے لئے کسان کے گھر پر کھاد، بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی کسان کو اپنا آلو کولڈ اسٹور تک لیجا نے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میٹنگ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر بی رام، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے۔ پانڈے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر راجنی کانت، ڈسٹرکٹ، آئی ایم اے کے عہدیدار اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں