ارریہ.معراج خالد (یو این اے نیوز 15اپریل 2020) ملک میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ اور اب تک ریاست کے کئی حصے کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد آئیسولیشن وارڈوں میں مذکورہ مرض کا شکار ہو کر زیر علاج ہیں۔لیکن دن بدن کیسزکی بڑھتی تعداد کے باوجود بھی لوگ بیدار نظر نہیں آرہے ہیں اور نہ ہی لوگ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں۔ ضلع کے بینک برانچوں اور سبزی منڈیوں کی تصاویر اس کی حقیقت بتارہی ہیں۔
وہیں دیہی علاقے میں سی ایس پی مراکز پر خواتین کا ہجوم رہتا ہے۔ جہاں معاشرتی دوری تو دور بھیڑ میں لوگ احتیاط کے طور پر ماسک وغیرہ بھی نہیں پہنے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ گیس سبسیڈی اور پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت بینک صارفین کے کھاتے میں روپے آیا ہے جس کی نکاسی کیلئے تمام سی ایس پی مراکز پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع رہتی ہے غور طلب ہیکہ محض 500 روپے کیلئے لوگ اپنی جان کا بھی پروا نہیں کر رہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں