تازہ ترین

ہفتہ، 21 مارچ، 2020

شاہ گنج تحصیل حلقہ میں 40 سے 50 روپیہ میں فروخت ہورہا ہے مرغی کا گوشت

جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 21مارچ 202 )شاہ گنج تحصیل حلقہ کے اکثر بازاروں اور قصبوں میں بوائلر مرغیوں کے گوشت 40سے پچاس روپیہ میں فی کلو دوکان دار  فروخت کررہے ہیں،واضح رہے بوائلر مرغی کے داموں میں آئی تیزی سے گراوٹ ملک بیرون میں پھیلی کرونا وائرس جیسی بیماری کی وجہ سے ہے ،جبکہ شاہ گنج  کھیتا سرائے ،گورینی بازار ،مانی کلاں ،موضع چتارہ ،سونگر ،لپری ،جیسے علاقوں میں مرغی فارموں اور دوکانوں پر 40سے پچاس روپیہ فی کلو بوائلر مرغیوں کا گوشت بک رہا ہے ،اور لوگ ایک دو کلو کے بجائے پانچ سے دس کلو تک گوشت لے رہے ہیں،یو این اے نیوز نمائندہ نے گورینی نہر پر بنے مرغی فارم کے مالک منو صاحب کے لڑکے سے بوائلر مرغیوں کے داموں میں  آئی گراوٹ کو لیکر وجہ پوچھی تو انھوں نے کہا دراصل ہرسال ہولی کے موقع پر بڑے بڑے مرغی فارم کے مالکان لاکھوں کی تعداد میں  بوائلر مرغیاں تیار کرتے ہیں اور ہولی کے دن فروخت کرتے ہیں لیکن اس بار ہولی سے پہلے کرونا وائرس جیسی بیماری کی وباء ملک بیرون ملک میں پھیل جانے سے لوگوں میں ڈر پیدا ہوگیا ،

طرح طرح کی افواہ گردش کرجانے کی وجہ سے ہولی کے تہوار پر لوگوں نے مرغی کا گوشت خریدنے سے پرہیز کیا جسکی وجہ سے تیار ہوئی بوائلر مرغیوں اسٹاک ہوگئیں کچا سواد ہونے کی وجہ سے نقصان ہونے لگا جسکی وجہ سے مجبورا تیس ،چالیس ،پچاس روپیہ میں فی کلو گوشت  فروخت کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے 22مارچ کو ملک گیر سطح پر کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونی والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کےلئے کی جارہی کوششوں  کے بارے میں جمعرات کی رات 8بجے ملک سے خطاب کیا ۔اپنے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم  مودی نے کہا ،پچھلے 2 ماہ سے ہم دنیا سے مسلسل پریشان کن خبریں آتی ہوئے دیکھ رہے ہیں،2مہینوں میں ہندوستان کی عوام نے اس وباء کا مظبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔
فوٹو:گورینی نہر پر بنا منو پوٹلری فارم ہاوس

کو رونا وائرس نے پوری نسل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔پی ایم مودی نے 22مارچ کو جنتا کرفیو کی اپیل کی ہے،انہوں نے شہریوں سے اتوار کی صبح 7 بجے سے رات 9بجے تک گھر میں ہی رہنے کی اپیل کی انہوں نے کہاکہ اس بیچ لوگ گھر ہی میں رہیں۔لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 10ساتھیوں کو جنتا کرفیو کے بارے میں بتائے،واضح رہے حکومت کی طرف سے اتوار کی شام پانچ بجے سائرن بجایا جائےگا،،کورنا وائرس کی وباء سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلئے حکومتی ریاستی اور مرکزی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں وکا لجوں بڑے بڑے مول ،اور سنیما گھروں  کو بند کردیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔فی الحال کورونا وائرس سے ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 180 ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad