مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز21مارچ2020)کرونا وائرس نے پچھلے کئی دنوں سے پوری دنیا میں ایک دہشت کا ماحول قائم کیا ہوا ہے جس سے حفاظت کے لئے طرح طرح کی تدبیریں اختیار کی جارہی ہیں اسی کے مد نظر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں 22 مارچ کے لئے جنتا کرفیو کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے ملک کی تمام ریاستوں اور اضلاع میں عوام کو سرکاری ذرائع سے ہوشیار کردیا گیا ہے سڑکوں پر کل (آج) سناٹا ہوگا مظفر نگر میں پولیس کے ذریعہ وزیراعظم نریند مودی کے پیغام کو عوام تک پہنچا نے کے ساتھ ہی جنتا کرفیو کو سو فیصد کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
بتایا گیا ہے کہ جنتا کرفیو صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک رہے گا ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ سبھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے بچیں گھر کے افراد میں سے کسی کو بخار،کھانسی،زکام یا سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہو تو فورا ضلع ہسپتال کنٹرول روم نمبر013124409660 میں رابطہ کر کے مکمل جانکاری دیں ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے احکام جاری کیے ہیں کہ 2 تاریخ تک وہ تمام مقامات جہاں پر پانچ سے دس لوگ مجتمع ہوتے ہوں بند رہیں گے صفائی کے لئے بھی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ نائی کی دکان،ہوٹل وغیرہ میں خاص طور پر صفائی کا خیال رکھا جائے تاکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے آج پوری طرح بازار بند رہیں گے اور لوگوں کواپنے گھروں میں ہی رہنا ہوگا پیٹرول پمپ کھلیں گے جو صرف ایمبولنس یا پولیس کی گاڑی فائر بریگیڈ ہی کو پیٹرول دے سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں