تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

ڈاکٹر محمد عمارہ کا انتقال پورے عالم اسلام کا عظیم خسارہ:مولانا مزمل علی قاسمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 2مارچ2020)عالم اسلام کے مشہور عالم دین مفکر ومصنف اسلامی بیداری کے قائد ڈاکٹر محمد عمارہ کاانتقال 89سال کی عمر میں جمعہ کی شام مختصر علالت کے بعد قاہرہ مصر میں ہوگیا جن کی نماز جنازہ مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ دیوبند میںبھی غائبانہ اداکی گئی۔معروف دینی درسگاہ جامعتہ الشیخ حسین احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد عمارہ ان کا انتقال پورے عالم اسلام کا عظیم خسارہ ہے انہوں نے کہا وہ ازہر شریف مصر کے سربراہ اورعلماء کمیٹی کے اہم رکن تھے۔انہوں نے اپنی پوری عملی زندگی کو علم اور اسلام کی خدمت کے لیے لئے وقف کردیاتھا،ڈاکٹر عمارہ مصر،بلاد عربیہ،عالم اسلام کے تحفظ اور دفاع کے لیے اسلام کے مطابق نظام زندگی رواں کرنے کے لئے کوشاں رہے۔

 وہ وہ اسلامی بیداری کے قائدین میں شمار ہوتے اور عظیم اسلامی تحریک اخوان المسلمین سے وابستہ رہے انہوں نے اسلام کی خدمت کے لیے حکومتی ملازمت ترک کر دی تھی اوراسلام و اس کی تعلیمات کو نئے اسلوب میں نئے انداز میں مختلف تصانیف کے ذریعہ پیش کیا،انہوں نے بے شمار مقالات مضامین لکھے اور مختلف کانفرنسوں میں مقالات پیش کیے وہ عرب ممالک اور مسلم علاقوں میں مغربی تہذیب کی دراندازی سے متنفر تھے اور اسلامی تہذیب کو عام کرنے کے لیے اس کے مطابق نئی نسل کی تربیت کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہے۔وہ مسجد اقصی کی آزادی اور فلسطین کی واگزاری کیلئے صحیح اسلامی موقف رکھتے تھے اور ضروری سمجھتے تھے کہ اس کے لئے ہر طرح کی کوشش جاری رکھی جائے اور مسجد اقصی کو غاصبانہ تسلط سے آزاد کرایا جائے۔مولانا مزمل علی نے کہا کہ علمی دنیا میں ڈاکٹر عمارہ کے علم و فکر کی دھوم مچی رہی اور نئی نسل پر انہوں نے بہترین اثر چھوڑا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور امت کو ان کا بدل عطا فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad