دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز3مارچ2020)دارالعلوم دیوبند کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے فرضی فتوی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دارالعلوم انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کئے جانے کو تحریر دی ہے،خبر لکھے جانے تک پولیس نے کسی ملزم کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا تھا۔گزشتہ روز دارالعلوم دیوبند کے نام سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا کے ٹیوٹر پر ڈالی گئی تھی جس کو ایک مولانا نے دارالعلوم کا فتوی بتاتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرکے سماج کے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔
جس کے بعد کئی لوگوں نے مزکورہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ لیکر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے تئیں بھی غلط زبان کا استعمال کیا،معاملہ علم میں آنے پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کوتوالی میں تحریر دیکر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا،حالانکہ دیر شام تک بھی کسی ملزم کے خلاف کوئی معاملہ پولیس نے درج نہیں کیا تھا۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے اگر دارالعلوم کی جانب سے تحریر آئی ہے تو کارروائی ضرور کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں