تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

سہکاری گنا وکاس سمیتی میں کسانوں کی میٹنگ کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز3مارچ2020)شہر کے ریلوے روڑ پر واقع سہکاری گنا وکاس سمیتی میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈر شیام ویر تیاگی نے کہا کہ فصل بیمہ اسکیم کے تحت بینکو ں کے ذریعہ کسانوں کے بینک کھاتوں سے رقم کاٹ لی جاتی تھی،جس سے کسانوں کو مالی طور پر بڑا نقصان اٹھانا پڑتا تھا،انہوں نے کہا کہ کسان سنگھ نے ایک ماہ قبل نیتی آیوگ کی میٹنگ میں حکومت اور بینکوں کی اس پالیسی کی مخالفت کی تھی۔

کسانوں کے مطالبہ پر مرکزی حکومت نے بینکوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے کھاتے سے فصل بیمہ کی رقم انکی مرضی کے مطابق ہی کاٹی جائے،جو کسان فصل بیمہ اسکیم کے تحت اپنے کھاتے سے رقم نہیں کٹوانا چاہتے ہیں وہ بینک میں تحریر دے سکتے ہیں۔اس موقع پر راہل تیاگی،راکیش کمار،مہیندر سنگھ،پہل سنگھ،ٹھاکر وکرم سنگھ،راجپال سنگھ،ہریندر کمار،رام سوروپ شرما،ماسٹر سدیش پال سنگھ آدیش کمار،نریندر شرما اور دیپک وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad