تازہ ترین

منگل، 8 اپریل، 2025

قصبہ بھوگاوں میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے ہندی روزنامہ دینک جاگرن اخبار کی طبع شدہ کاپیوں کو نذر آتش کیا!

 
بھو گاؤں مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 8اپریل 2025)اج قصبہ بھوگا و ں میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ہندی روزنامہ دینک جاگرن اخبار کی طبع شدہ کاپیوں کو نذر اتش کیا ،یہ اقدام سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکہلیش یادو کے اس بیان کے بعد کہ کوئی بھی کارکنان روزنامہ ہندی اخبار دینک جاگرن کو نہ خریدے گا اور نہ اس کا مطالعہ کرے گا،
 اس اشارے پر سماجوادی پارٹی کے حامیان نے دینک جاگرن کی روزنامہ ہندی اخبار دینک جاگرن کی طبع شدہ کاپیوں کو نذر اتش کیا اور کارکنان نے اس طرف اشارہ کیا کہ پرنٹ میڈیا والے جانبدارانہ خبروں کی اشاعت کرتے ہیں، اج کے دور میں میڈیا والے سچ کو بالکل نہیں چھاپتے اور نہ ہی اس کی اشاعت کرتے ہیں، اس کے برعکس کچھ میڈیا والے جن کا صبح و شام نفرت پھیلانا کام رہ گیا ہے،

 اج سماجوادی پارٹی کے توصیف خان نے کہا کہ آج میڈیا سرمایہ کاروں کی زرخیز غلام بن کر رہ گئی ہے، جس کو اپنے معیار کا بھی ہوش نہیں رہا کہ اخر میڈیا یعنی صحافت اس ملک میں کیا مقام ہے،کھلم کھلا میڈیاجانبدارانہ کام کر رہا ہے ،

جبکہ میڈیا کا کام ملک کے اندر عوامی مشکلات کو پریشانیو اور ان کی ضروریات کو حکومت تک پہنچانے کا کام کرناتھا،

مگر اج یہ میڈیا برسر اقتدار لوگوں کی غلامی کر رہا ہے ۔اس میڈیا سے ملک میں امن و امان تباہ ہو رہا ہے یہ میڈیا اپنے فرائض کو بھول چکا ہے ریاست کے اندر کہیں بھی کسی بھی جگہ کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو میڈیا والے اصل مقصد سے ہٹکر اس مسلہ کو ہندو مسلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں،

 اس میڈیا نے چند سال میں بے غیرتی کی حدیں پار کر دی ہیں، برسر اقتدار پارٹی کی چاپلوسی کرنا ان کا مشغلہ بن کر رہ گیا ہے ،اج ہندی روزنامہ دینک جاگرن کو نظر اتش کرتے ہوئے توصیف خان نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی رہبر اکھلیش یادو کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad