تازہ ترین

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

پروفیسراخترالواسع مولانا آزاد یونیورسٹی کے دوبارہ وائس چانسلرنامزد

نئی دہلی(یواین اے نیوز 14مارچ2020)مشہور دانشور پدم شری پروفیسر اخترالواسع کومولانا آزادیونیورسٹی جودھپور کے بورڈ آف مینجمنٹ نیایک بار پھرصدر (وائس چانسلر) نامزدکیا ہے۔ سرچ کمیٹی کی سفارش پر ان کے اس تقرر کی میعاد  13اگست2021 تک رہے گی۔ پروفیسر اخترالواسع کی نامزدگی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے الحاج محمد عتیق نے جو یونیورسٹی کے بانیوں میں سے ایک ہیں، کہا ہے کہ مولانا آزاد یونیورسٹی سے پروفیسر اختر الواسع کی وابستگی سے یونیورسٹی کو نہ صرف شہرت ملی ہے۔

 بلکہ ان کے نام اور کام کی بھی ستائش کی جاتی رہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اپنے دورِ کارکردگی میں وہ یونیورسٹی کو مزید علمی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ پروفیسر اخترالواسع نے اپنے دوبارہ انتخاب پر سرچ کمیٹی اور یونیورسٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یونیورسٹی مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے وابستگان اور کارکنان کی انتھک جدوجہد کا ثمرہ ہے اور اس تعلیمی اداریسے وابستگی ان کیلئے باعث شرف و سعادت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad