تازہ ترین

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے زبردست انتظامات کئے

پاکستان(یواین اے نیوز 14مارچ2020)پاکستان میں گزشتہ 17 دنوں میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 28 کیس کی تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کے اقدامات کو  مزید بہتر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے ہیلتھ ایڈوائزر ظفر مرزا نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ظفر مرزا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک اعلی سطحی قومی سلامتی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے، اور  حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے تین ہفتوں کے لئے اس کی روک تھام کے اقدامات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad