تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 2مارچ2020)دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کو سی ایچ سی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہائیر کیئر سنٹر ریفر کردیا گیا۔دیر شام امبولی گاؤں کے روڑ پر دو بائکوں میں ہوئی آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجہ میں تھانہ ناگل کے گاؤں پنیالی کا رہنے والا سدھیر اور امبولی گاؤں کا رہنے والا لوش زخمی ہو گئے۔جس میں سدھیر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

وہیں گاؤں امبیہٹہ شیخاں کے باشندہ پون تیاگی کو بھی ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے سبب وہ بھی زخمی ہو گیا،پون کو راہگیروں نے علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔جہاںتینوں زخمیوں کا علاج کیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق دوزخمیوں کوفوری میڈیکل ایڈ کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ سدھیر کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad