دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 2مارچ2020)دیوبند کوتوالی کی رپورٹنگ کھیڈا مغل چوکی علاقہ کے گاؤں بلاس پور میں بجلی کے کھمبے (پول)میں اترے کرنٹ سے چرواہے کی ایک بکری کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان اور ایک بچی کرنٹ سے جھلس گئے جنہیں علاج کے لئے اترا کھنڈ کے جھبریڈا میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا،بتایا جاتا ہے کہ گاؤں بلاس پور میں بجلی کے پول پر نئی ایل ٹی لائن بنائے جانے کا کام گزشتہ کافی وقت سے جاری ہے،اتوار کو تار لگائے جانے کے دوران اچانک پول میں کرنٹ اتر آیا۔
جس کے سبب وہاں سے گزر رہے گاؤں بلاس پور کے رہنے والے سریش کا بیٹا 16سالہ آشیش اور بھورا کی 4سالہ بیٹی پری پول کی زد میں آکر کرنٹ سے جھلس گئے،اس دوران بکریوں کو چرانے کے لئے لیکر جا رہے ایک چرواہے کی بکری بھی پول کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی ڈواقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہاں پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی جبکہ لائن پر کام کر رہے مذدور اور بجلی محکمہ کی ٹیم وہاں بھاگ کھڑی ہوئی،موقع پر پہنچے بجلی محکمہ کے افسر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمپنی کے ذریعہ نئی لائن بنانے کے دوران جمپر میں ارتھنگ ہونے سے پول میں کرنٹ اتر آیا جس کو درست کرایا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں