جونپور(یو این اے نیوز 15فروری 2020): ہفتہ کے روز پانچ بجے کے قریب نوجوان سماجی کارکن اور پیشہ ور تاجر پنکج سنگھ قتل کے واقعہ نے بجرنگ نگر بازار اور آبائی گاؤں وشون پور میں دہشت کا ماحول بنادیا ہے۔ یہ قتل کس نے اور کیوں کیا اس بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔وشون پور گاؤں رہائشی ، اندر دیو سنگھ رابرٹس گنج (سون بھدر) میں کئی دہائیاں قبل بہت سی زمین خریدی تھی۔ رامانند سنگھ ، جو اپنے تین بیٹوں میں سب سے بڑے ہیں ، وہیں رہتے ہیں۔ گاؤں میں بیچ والے بھائی لکشمن سنگھ اور سب سے چھوٹا بھائی بھرت سنگھ کا خاندان رہتا ہے۔ متوفی پنکج سنگھ لکشمن سنگھ کے تین بیٹوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔
بڑے بیٹے سورج سنگھ کی 2014 میں لکھنیا دری میں پکنک کرنے گئے تھے اسی بیچ گینگ وار میں گولی مار کر انکا قتل کردیا گیا تھا۔ سب چھوٹے بیٹے شکتی سنگھ گاؤں میں دونا پتل بنانے کے لئے ایک فیکٹری چلا تے ہیں۔۔ بڑے بیٹے کے بعد دوسرے بیٹے کے قتل پر والد لکشمن سنگھ ٹوٹ گئے ہیں۔ والدہ کالیڈی سنگھ اور کنبہ سمیت گاؤں کے لوگ اس قتل سے غم میں ہیں۔متوفی کی اہلیہ بنارس میں رہتی ہیں انکو جیسے ہی اپنے شوہر کے قتلبکی خبر ملی وہ فورا اپنے دو بچیوں کے ساتھ گھر پہنچ گئی۔ 2015 میں ، سماجی کارکن پنکج سنگھ نے ڈوبھی بلاک سے ضلعی پنچایت ممبر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑا تھا۔ اور ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پنکج سنگھ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ہر سال وہ سردیوں میں غریبوں میں کمبل وغیرہ تقسیم کیا کرتے تھے۔پنکچ سنگھ کے قتل کے بعد گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ایس پی اشوک کمار موقع پر پہنچ کر مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ سے ملکر قتل کے بارے میں جانکاری لی ۔اور قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑنے کا بھروسہ دلایا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں