تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

مراد علی کے مقامی کنکشن کی بھی جانچ کرائی جا رہی ہے:ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16فروری2020)لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ دہلی کے ایئر پورٹ پر پکڑے گئے دیوبند کے باشندہ نوجوان کے اہل خانہ دیر شام اس کو دہلی سے گھر واپس لے آئے۔تفصیلا ت کے مطابق دیوبند کے ریلوے روڑ پر واقع محلہ سرائے پیر زادکے ر ہنے والے مرادعلی کو دہلی ایئر پورٹ پر 45لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ سی آی ایس ایف نے امیگریشن کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔مراد کے دیوبند واپس لوٹنے کے بعد خفیہ محکمہ کی ٹیمیوںنے اس کے گھر پہنچ کر پوچھ تاچھ کی بعد ازاں ٹیم مراد علی کے ہی ایک قریبی نوجوان کے گھر پہنچ گئی،لیکن نوجوان کے گھر پر نہیں ملنے کے سبب انہوں نے اس کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔

 اور کوتوالی دیوبند میں اپنی آمد درج کرانے کے بعد حراست میں لئے گئے نوجوان کے اہل خانہ کو لیکر دہلی واپس لوٹ گئی۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ مراد علی کے مقامی کنکشن کی بھی جانچ کرائی جا رہی ہے اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی اسکی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مراد علی میٹ کے ٹکڈوں (بوٹیوں) مونگ فلی اور بسکٹ کے پیکٹوں میں رقم چھپا کر لا رہا تھا جسے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے،انکے مطابق پوچھ تاچھ میں باست اور عثمان کے نام سامنے آئے ہیں،جو گھر سے فرار ہے انکی تلاش کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad